منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایک سال میں پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 62.1 کھرب روپے کا اضافہ

قومی خبریں
ایک سال میں پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 62.1 کھرب روپے کا اضافہ

پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں اور حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں جون 2025 سے جون 2026 کے دوران 62.1 کھرب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اس عرصے میں سرکاری قرضوں میں 62 کھرب روپے جبکہ حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں تقریباً 0.1 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 847.7 کھرب روپے سے بڑھ کر 909.8 کھرب روپے ہوگیا، جو ایک سال کے دوران 7.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

تاہم قرضوں کے حجم میں اضافے کے باوجود جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب 74.3 فیصد سے کم ہوکر جون 2026 کے اختتام تک 71.7 فیصد رہ گیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت