منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

مریم نواز کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری

قومی خبریں
مریم نواز کی اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے لیے نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسکیم کے پورٹل پر 17 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہوچکے ہیں، جبکہ منصوبے کے تحت ایک لاکھ 28 ہزار 718 گھر مکمل کیے جاچکے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرضے کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی ہے، جبکہ 62 ہزار 600 گھر زیر تعمیر ہیں اور تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق اسکیم کے تحت 22.29 ارب روپے کی قرض اقساط وصول ہوچکی ہیں، جبکہ درخواست دہندگان کو ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت