یورپ میں سائبر حملوں سے سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم متاثر

یورپ میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے سپرمارکیٹس متاثر ہوئے ہیں، جہاں متعدد اسٹورز کے فریج اور کولنگ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ میں 13 جبکہ بیلجیم میں 15 اسٹورز کے کولنگ سسٹم خراب ہوئے۔ سویڈن میں بعض فریزرز کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جس پر یورپی حکام نے خوراک کی فراہمی اور اشیائے خورونوش کے تحفظ سے متعلق تشویش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس میں بھی سپرمارکیٹس کے فریج ہیک کیے گئے تھے، جبکہ اسرائیل میں اسی نوعیت کے سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر سپرمارکیٹس اور فوڈ کمپنیوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت