منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

ترسیلات زر کی لاگت میں صرف2 سے 3 فیصد کمی سے معیشت میں ایک ارب ڈالر اضافی آسکتے ہیں، بلال بن ثاقب

قومی خبریں
ترسیلات زر کی لاگت میں صرف2 سے 3 فیصد کمی سے معیشت میں ایک ارب ڈالر اضافی آسکتے ہیں، بلال بن ثاقب

وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کی لاگت میں صرف 2 سے 3 فیصد کمی سے ملکی معیشت میں ایک ارب ڈالر اضافی آسکتے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی (پیوارا) بلال بن ثاقب نے بتایا کہ ترسیلات زر کی لاگت کم کرنے کے لیے پیوارا اور اسٹیٹ بینک مشترکہ ورکنگ گروپ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے پاکستان رقوم کی منتقلی کے لیے ایک آزمائشی منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ بینکوں کو مشترکہ مالیاتی ڈھانچے، رقوم کے تحفظ اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کرنا ہوگا۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے بینکوں اور متعلقہ نگران اداروں کو سائبر سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت