منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کےدباؤ میں ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتےہیں: امریکی صحافی

قومی خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کےدباؤ میں ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتےہیں: امریکی صحافی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر ایران پر جوہری حملہ کرسکتے ہیں۔

امریکی صحافی ٹکر کارلسن نےسماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی الیکشن کے نتائج پر پریشان نیتن یاہو کو مشکلات سے بچنے کےلیے پھر ٹرمپ اور جنگ کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم ایران پر حملے کےلیے ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے قریبی ساتھیوں پر ہر ممکن دباو ڈال رہے ہیں۔

ٹکر کارلسن کے مطابق ایران میں پہاڑ کے اندر موجود سرنگوں تک پہنچنے کے لیے امریکی روایتی ہتھیار مؤثر نہیں، اس لیے جوہری حملے کا آپشن زیرِ غور ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ انتظامیہ ایران پر جوہری حملہ کرسکتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت