منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان میں عرب آئل کمپنی آرامکو کا ذخیرہ ختم: پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند

قومی خبریں
پاکستان میں عرب آئل کمپنی آرامکو کا ذخیرہ ختم: پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند

کراچی: مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پاکستان میں آرامکو کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں فروخت بند کردی گئی۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عرب آئل کمپنی آرامکو کے پیٹرول پمپس پر ایندھن کی فروخت روک دی گئی، مشرق وسطی کی صورتحال اور سعودی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔

عرب آئل کمپنی کی اس معطلی کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں آرامکو کے فیول اسٹیشنز پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کردی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت