منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

یوکرین میں سرکاری ویب سائٹ ہیک‘ حکمرانوں کیلیے لمحہ فکر

قومی خبریں
یوکرین میں سرکاری ویب سائٹ ہیک‘ حکمرانوں کیلیے لمحہ فکر

کیف: یوکرین حکمرانو ں نے کہا ہے کہ ملک میں فضائی حملوں سے خبردار کرنے والی سرکاری ائر الرٹ ایپ کو ہیک کر لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کیف اور دیگر علاقوں کے شہریوں کو جعلی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق مذکورہ پیغامات میں تابکاری، کیمیائی حملے اور سڑکوں پر لڑائی کے خطرات سے خبردار کیا گیا، تاہم حکام نے واضح کیا کہ یکم نومبر کی رات ایپ پر کیف کے لیے تابکاری کے خطرے کا پیغام سامنے آیا، جس کے بعد کیمیائی خطرے اور دیگر جعلی انتباہات بھی جاری ہوئے۔

نیوز ایجنسیز کے مطابق ایک پیغام میں روس کے اوریشنک ہائپرسونک میزائل کے داغے جانے کا بھی غلط دعویٰ کیا گیا۔ حکام نے شہریوں سے پرسکون رہنے اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی۔ یوکرین کی وزارت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نے ایپ کو عارضی طور پر بند کر دیا تاکہ ممکنہ سائبر حملے کی تحقیقات اور تکنیکی کام کیا جا سکے۔

یہ بات بھی علم میں رہے کہ حکام کے مطابق سڑکوں پر نصب سائرن اور دیگر سرکاری انتباہی نظام کام کرتے رہے جبکہ کیف میں کیف ڈیجیٹل ایپ بھی معمول کے مطابق اطلاعات فراہم کر رہی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت