اسرائیلی فوجی ڈرون عسقلان میں بیت شکما کے قریب گر کر تباہ

تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی علاقے میں فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث عسقلان میں بیت شکما کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ڈرون پیر کے روز جنوبی اسرائیل کے علاقے بیت شکما کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں کھلے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون گرنے کی وجہ فنی خرابی تھی، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا
بشکریہ روزنامہ جسارت