پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں3نومبرکے لئے کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں7 روپے 76 پیسے فی لیٹرکمی کردی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ا س کمی کے بعد پیٹرول 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقررہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر کے لیے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت