پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

خیبرپختونخوا کےہنگو میں فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت6افراد کو قتل کردیاگیا

قومی خبریں
خیبرپختونخوا کےہنگو میں فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت6افراد کو قتل کردیاگیا

ہنگو: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ضلع ہنگو میں گھریلو تلخی یا دیگر وجوہات پر پیش آنے والے ایک خونی واقعے میں سگے بھائی نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگو کے تھانہ دوآبہ کی حدود میں واقع علاقے سروخیل میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے ہی سگے بھائی اور اس کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا سگا بھائی نور رحمان، اس کی اہلیہ مریم، بیٹی حمزہ بی بی، 15 سالہ بیٹی جمیلہ، 3 سالہ بیٹا فہد اور ایک سال کا بیٹا افسر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت