پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: گورنر کے پی

قومی خبریں
پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: گورنر کے پی

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی محکموں کی بریفنگ سن کر وہ حیران رہ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں اب جو صفائی ہو رہی ہے، کیا یہ کام پہلے نہیں کیے جاسکتے تھے؟ ماضی میں ملازمین یا تو رہنماؤں کے گھروں میں کام کر رہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ اب گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی اور جرم ثابت ہونے پر سزا و جزا کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے بقول تحریک انصاف کی چار فرنچائز ہیں اور ایک جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکریٹری اور اسپیکر کو ہی تسلیم نہیں کرتی تو وہ دوسروں کو کیا تسلیم کرے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما آپس میں لڑ رہے ہیں، انہیں خود بتانا چاہیے کہ ان کی اصل فرنچائز کون سی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت