قلعہ عبداللّٰہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
واقعے کے بعد لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت