ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں: عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے خلیجی ہمسایہ ممالک کو نہیں بلکہ صرف امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق ایران نے خطے کے ممالک کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ امریکی حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے امریکی حملے کے جواب میں کارروائی سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی، جبکہ خلیجی ممالک میں ایرانی میزائل گرنے کا ذمہ دار ایران نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب دوست ممالک بھی سمجھ چکے ہیں کہ امریکی فوجی اڈے انہیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے اور یہ اڈے اپنی حفاظت کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف نئی امریکی جنگ کی حمایت نہ کریں بلکہ امریکا کو ایسی جنگ سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی حوصلہ افزائی کے بجائے کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہیں امید ہے کہ خطے کے ممالک ماضی کے تجربات سے سبق سیکھ چکے ہوں گے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر جاری نہیں کی جا رہیں، تاہم وہ سپریم لیڈر کی حیثیت سے تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت