ایتھوپیا‘ متاثرین کے کیمپ پر ہونیوالے ڈرون حملے میں مزید ہلاکتیں
ادیس ابابا: ایتھوپیا میں متاثرین کے کیمپ پر ہونے والے ڈرون حملے کے باعث ہلاکتوں میں مزید 9 افراد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
عالمی میڈیا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے امہارا ریجن میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے ایک کیمپ پر ڈرون حملے میں 16 افراد کے ہلاکتوں کی اطلاعات تھیں، جس میں 22 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔ مقامی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 22 افراد کے زخمیوں میں سے 9 افراد کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، جو کہ مرنےوالوںکی نئی تعداد کے مطابق 25 افراد کے ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مذکورہ حوالے سے نیوز ایجنسیز کے مطابق حملہ جنوبی وولو کے علاقے میں واقع المعروف ترک کیمپ پر ہوا، جہاں جنگ کے باعث بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ حملے کی ذمے داری فوری طور پر کسی فریق نے قبول نہیں کی۔
مقامی شاہدین کے مطابق کیمپ کو متعدد مرتبہ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جہاں پلاسٹک سے بنے خیموں پر وقفے وقفے سے 5 حملے کیے گئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہلاک شدگان میں 3 حاملہ خواتین، 8 سالہ بچی اور اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 15 افراد کو ایک ہی اجتماعی قبر میں دفن کرنا پڑا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ کیمپ میں 1800 سے زائد بے گھر افراد موجود تھے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت