جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مصطفیٰ کمال کی جسارت دفتر آمد پر سید مودودیؒ کا ترجمہ قرآن اور پروفیسر غفور احمد پر عامر اشرف کی کتاب کا تحفہ

قومی خبریں
مصطفیٰ کمال کی جسارت دفتر آمد پر سید مودودیؒ کا ترجمہ قرآن اور پروفیسر غفور احمد پر عامر اشرف کی کتاب کا تحفہ

​کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے روزنامہ جسارت کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے خصوصی پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

مصطفیٰ کمال کو ​دورے کے اختتام پر روزنامہ جسارت کی جانب سے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کا ترجمہ قرآن پیش کیا گیا، جبکہ سید عامر اشرف نے پروفیسر غفور احمد مرحوم کی شخصیت و خدمات پر اپنی مرتب کردہ کتاب بطور تحفہ پیش کی۔ اس موقع پر روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سید طاہر اکبر، محمد عمار سمیت ادارے کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

​مصطفیٰ کمال نے پیش کی جانے والی کتب کا معائنہ کرتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ روزنامہ جسارت کے دفتر دوبارہ ضرور آئیں گے، جبکہ کتب کے حوالے سے دریافت کیا کہ آیا اس مجموعے میں مولانا مودودیؒ کی شہرہ آفاق تفسیر ’’تفہیم القرآن‘‘ بھی شامل ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت