ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شاہ محمود کی 9 مئی مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت، تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

تازہ ترین
شاہ محمود کی 9 مئی مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت، تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری

فائل فوٹو۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران فتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اے ٹی سی جج منظر علی گل نے درخواست کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے اور مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ