صدرِ مملکت نے خیبر پختونخوا کیلئے 5 آرڈیننسز کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری : فوٹو / پی آئی ڈی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے لیے پانچ آرڈیننسز کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع) اور خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) کی منظوری دے دی گئی۔
خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی گئی۔
خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 کی بھی منظوری دے دی گئی۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ