ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

بانی پی ٹی آئی: عمران خان : فائل فوٹو

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اڈیالہ جیل میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا ہے۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف خان کو جیل اسپتال کے عملے کی معاونت حاصل رہی، ڈاکٹر عارف خان ایک گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ