ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور میں 88 سالہ والد پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین
لاہور میں 88 سالہ والد پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں بیٹے نے 88 سال کے والد پر تشدد کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بوڑھے والد کو دھکا دے کر زمین پر گراتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق اپنے والد پر تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ