Browsing Category
Urdunews
پی پی پی کا 19 مئی کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 19 مئی کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کے خلاف احتجاج ہوگا، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں پر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج…
ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سے اماراتی سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یو اے ای کے سفیر نے ایئر چیف مارشل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی…
60 ارب کے چور نے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوف کا بُت خوف خدا اختیار کرنے سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں ٹوٹتا۔لاہور میں مسلم اسٹوڈینٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا…
یورپی پارلیمنٹ کے نئے الیکشن آئندہ سال 6 سے 9 جون کے درمیان ہوں گے
یورپی پارلیمنٹ کے نئے الیکشن آئندہ سال 6 سے 9 جون کے درمیان منعقد ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ یورپی کونسل میں موجود تمام ممبر ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں کیا گیا۔یورپی کونسل کے موجودہ صدر، سوئیڈن کے مطابق 6 سے 9 مئی 2024 کو یورپ کے عوام…
خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی ترجمان پی پی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، ناظمین اور بلدیاتی ارکان نے رابطے کیے۔ترجمان پی پی پشاور امجد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی…
وزیراعلیٰ سندھ کے میئر کراچی سے متعلق ڈھکے چھپے اشارے
وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی سے متعلق ڈھکے چھپے اشارے کیے۔انہوں نے کہا کہ میئر اسی کمرے میں ہے، اطراف میں مرتضیٰ وہاب، شرجیل میمن اور ناصر شاہ موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے صحافیوں کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ آپ بھی میئر…
ویرات کوہلی نے نمبر 18 کے پیچھے چھپی کہانی بتادی
عصر حاضر کے صف اوّل کے بلے بازوں میں سے ایک بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی شرٹ کے نمبر 18 کے پیچھے چھپی کہانی بتادی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ویرات کوہلی نے نمبر 18 ملنے کی دلچسپ داستان بتائی اور جذباتی ہوگئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے…
نوٹس نکالنے کا مقصد وہاں بلاکر کسی اور کیس میں گرفتار کرنا ہے، مونس الہٰی
سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ آج پتا چلا ہے ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔مونس الہٰی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوٹس نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے وہاں بلاکر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے۔ایف آئی اے کے…
ایشیاکپ: پاکستان کیلئے راہیں ہموار ہونا شروع، ہائبرڈ ماڈل منظوری سے چند قدم دور
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےلیے رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کے سلسلے میں راہیں ہموار ہونا شروع ہوگئیں، پی سی بی کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے سے چند قدم دور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور…
ہیڈ کوچ پاکستان مینز ہاکی ٹیم سیگفریڈ ایکمین کی مستعفی ہونے کی تصدیق
پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔ اپنے بیان میں سیگفریڈ ایکمین کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سال سے تنخواہ نہیں ملی، میرے پاس استعفے کے علاوہ…
فیڈریشن کی انوکھی منطق، گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کی رجسٹریشن روک دی
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کی رجسٹریشن روک دی۔پاکستان کو میڈلز دلوانے والے نوجوان ویٹ لفٹر کو نیشنل گیمز میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کہا ہے کہ نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر…
انگلینڈ کی نمائندگی کرنیوالے فٹبالر عیسیٰ سلیمان پاکستان سے کھیلنے کیلئے کلیئر
انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر عیسیٰ سلیمان پاکستان سے کھیلنے کے لیے کلیئر ہو گئے۔فیفا نے پی ایف ایف کی درخواست پر عیسیٰ سلیمان کو پاکستان سے کھیلنے کا اہل قرار دے دیا۔عیسیٰ سلیمان اس سے قبل انگلینڈ انڈر 20 ٹیم کی نمائندگی کر چکے…
اس مردم شماری کے نتائج قبول نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی آبادی زیادہ ہے گِنا غلط گیا ہے، ہم اس مردم شماری کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔پی پی رہنما مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج ہمیں قبول نہیں، مردم شماری…
پاکستان ایک لاکھ 25 ہزار ٹن آم برآمد کرے گا
نئے سیزن کے میٹھے رس بھرے آم 20 مئی سے پاکستان سے ملکوں ملکوں بھیجے جائیں گے۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن 10 کروڑ ڈالر مالیت کا ایک لاکھ 25 ہزار ٹن آم برآمد ہوگا۔…
ملک میں سیاست اب دشمنیوں میں تبدیل ہوگئی ہے، مفتاح اسماعیل
سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں سیاست اب دشمنیوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔’پاکستان کا مالیاتی بحران اور آگے بڑھنے کا راستہ‘ کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاست دان، عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کر بحران…
عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف…
سندھ: قابل اعتراض مواد پر مشتمل کیمبرج کی کتابوں پر پابندی عائد
محکمہ تعلیم سندھ نے کیمبرج کی کتابوں میں شائع قابل اعتراض مضامین اسکولوں میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ ملاح کا کہنا ہے کہ اولیول کی عمرانیات کی کتاب میں ہم جنس سے متعلق مضمون موجود ہے جبکہ…
صدر کو ثابت کرنا ہوگا آپ واقعی کمانڈر انچیف ہیں، ترجمان پی ڈی ایم
حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ واقعی کمانڈر انچیف ہیں۔اپنے بیان میں ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی مذاکرات کا…
وفاقی کابینہ کے وزارت پیٹرولیم اور صنعت و پیداوار کی سمریوں پر فیصلے
وفاقی کابینہ نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت صنعت و پیداوار کی سمریوں پر دو فیصلے کر دیے۔کابینہ نے سوئی سدرن کو 1 لاکھ 20 ہزار ٹن ایل پی جی خریدنے کیلئے پیپرا رولز سے چھوٹ دے دی۔سوئی سدرن کو اپریل سے ستمبر کے دوران ایل پی جی خریدنے کیلئے…
پی پی کی میئر، ڈپٹی میئر کے نام فائنل کرنے کی تردید
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی قیادت نے پارٹی کی جانب سے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے کسی بھی پارٹی امیدوار کا نام تاحال فائنل کرنے کی تردید کردی۔ پی پی ویمن ونگ کی صدر فریال تالپور…