جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں رہنے کی اجازت

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سروسز اسپتال نے یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو بلڈ پریشر (بی پی) کا مسئلہ ہے، جو کسی بھی وقت کم زیادہ ہوتا رہتا ہے۔

عدالت نے 4 روز بعد دوبارہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں اسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.