جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر محمد امجد تینوں پارٹی عہدوں سے دستبردار

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی کے تینوں عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ تحریک انصاف میں تین مختلف عہدوں پر فائز تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے کام سے ملک کی عوام پریشان ہوں تو درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف اور اصول پسندی خود تحریک انصاف میں نہیں ہے، چند افراد عمران خان کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہنگامے اور دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ہم نے شہداء کی تصاویر اور یادگاروں پر حملے کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.