جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

فیڈریشن کی انوکھی منطق، گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کی رجسٹریشن روک دی

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ  کی رجسٹریشن روک دی۔

پاکستان کو میڈلز دلوانے والے نوجوان ویٹ لفٹر کو نیشنل گیمز میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کہا ہے کہ نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ مساوی فیڈریشن کے سپورٹر ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ میرا کسی مساوی فیڈریشن یا انٹرم کمیٹی کے ساتھ واسطہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں کسی انٹرم کمیٹی کا حصہ ہوں جس میں کوئی سچائی نہیں۔

نوح دستگیر بٹ کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز، اولمپکس گیمز، ایشین گیمز سمیت انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے محروم کر دیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے والد بھی وضاحت دے چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.