جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

آرمی چیف کا 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء منانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی…

کراچی میں مزید دو بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا، پی ٹی آئی

کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن سے پی ٹی آئی کے مزید دو بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق یو سی 8 سے چیئرمین محمد سلمان اور یوسی 6 سے چیئرمین وسیم شیرازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں منتخب…

فیض اللّٰہ کموکا نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فیض اللّٰہ کموکا نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔فیض اللّٰہ کموکا نے پی ٹی آئی وسطی کی نائب صدارت بھی چھوڑ دی۔اپنے بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی…

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپے…

چوہدری پرویز الہٰی کہاں چلے گئے؟ گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا، خاندانی ذرائع

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ رات خاموشی سے گھر سے چلے گئے۔گجرات کے چوہدری خاندان کے بارے میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے، کسی کو بھی پتا نہیں چل رہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کہاں چلے گئے…

یورپی یونین کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی، میٹا کو 1.3 ارب ڈالر جرمانہ

یورپی یونین کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی پر میٹا کو 1.3 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوگیا۔میٹا پر الزام ہے کہ اس نے یورپی یونین کے صارفین کا ڈیٹا امریکا میں منتقل کیا۔آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے معاملے کی تحقیقات 2020 میں شروع کی تھیں کیونکہ میٹا…

جی 20 اجلاس، بھارت اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جی20 اجلاس کی سربراہی کی حیثیت سے بھارت اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر…

بحرین کا لبنان میں اپنا سفیر دوبارہ تعینات کرنے کا اعلان

بحرین نے لبنان میں اپنے سفیر کو دوبارہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔بحرین نے اکتوبر 2021 میں لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا اور شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔لبنان کے وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی…

چوہدری وجاہت حسین کا PTI چھوڑنے کا فیصلہ

چوہدری وجاہت حسین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری وجاہت حسین پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔وجاہت حسین مسلم لیگ ہاؤس میں کچھ دیر بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا…

وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ سے پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی استدعا

پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی درخواست پر وفاقی حکومت نے بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔جمع کرائے گئے جواب کے ذریعے وفاقی حکومت نے عدالتِ عظمیٰ سے پنجاب میں 14 مئی کو…

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز کی بھرمار

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہونے لگے۔ہیڈ آف انفیکشس ڈیزیزز پمز پروفیسر نسیم اختر کے مطابق پمز اسپتال آنے والے ٹائیفائیڈ کے 60 فیصد مریض ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے ہیں جو پنجاب، کےپی اور…

عمران خان کی دوبارہ گرفتاری پر کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل

دوبارہ گرفتاری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کر دی۔اپنے جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کل عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا…

حافظ نعیم الرحمٰن نے یوسی چیئرمین کا حلف اٹھا لیا

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی یوسی چیئرمین کا حلف اٹھا لیا۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں یو سی 1 سے یو سی 10 کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز نے…

سید سعید الحسن کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پنجاب کے سابق وزیر سید سعید الحسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید الحسن نے کہا کہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات سے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچی۔انہوں نے کہا کہ 9…

خدیجہ شاہ کا گرفتاری کا عندیہ، مگر گرفتار نہ ہوئیں

9 مئی کو احتجاج کے دوران لاہور کے جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں سابق وزیرِ خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے تاحال گرفتاری نہیں دی۔لاہور پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ تاحال پولیس کو گرفتاری دینے نہیں آئی ہیں۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ…

ثقلین مشتاق کا داماد شاداب خان کیلئے اہم مشورہ

پاکستان کے سابق رائٹ آرم آف بریک اسپن باؤلر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد، کرکٹر شاداب خان کو زندگی کا ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ثقلین مشتاق کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور حال ہی میں ان کی بڑی بیٹی کی شادی کرکٹر شاداب خان سے ہوئی ہے۔اُنہوں نے…

انتخابات کیس: نگراں پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

پنجاب میں 14 مئی کے انتخابات سے متعلق کیس میں پنجاب کی نگراں حکومت نے اپنا جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دیا۔چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا گیا۔نگراں پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی…

عمران خان کو زمان پارک مکان کا لگژری ٹیکس نوٹس

محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو زمان پارک مکان کا لگژری ٹیکس نوٹس بھجوا دیا۔محکمۂ ایکسائز پنجاب کے مطابق عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزار ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 12مئی…

پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں: عمران اسماعیل

پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔یہ بات عمران اسماعیل نے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ…

شاہین شاہ آفریدی برطانیہ کیوں جا رہے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی…