پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

کراچی میں مزید دو بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا، پی ٹی آئی

کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن سے پی ٹی آئی کے مزید دو بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق یو سی 8 سے چیئرمین محمد سلمان اور یوسی 6 سے چیئرمین وسیم شیرازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں منتخب نمائندوں کو حلف لینے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ اب تک حلف کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کے 5 منتخب نمائندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

نارتھ ناظم سے ایک چیئرمین پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.