پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

حافظ نعیم الرحمٰن نے یوسی چیئرمین کا حلف اٹھا لیا

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی یوسی چیئرمین کا حلف اٹھا لیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں یو سی 1 سے یو سی 10 کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز نے حلف اٹھایا۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی اس موقع پر یوسی چیئرمین کا حلف اٹھایا۔

کراچی کے میئر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حافظ نعیم الرحمٰن کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بنگوار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ ناظم آباد یو سی 10 کے نومنتخب چیئرمین عمر دراز جیل میں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوسی چیئرمین عمر دراز کے پروڈکشن آڈر جاری نہیں ہوئے، اس لیے وہ حلف نہیں اٹھا سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.