پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

عمران خان نے زمان پارک کے گھر کا لگژری ٹیکس ادا کردیا

محکمہ ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع اپنے گھر کا لگژری ٹیکس ادا کردیا۔

خیال رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو زمان پارک کے مکان کےلیے لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوایا تھا۔

محکمے کے مطابق عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزار لگژری ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 مئی تھی تاہم نوٹس آج کےلیے بھجوایا گیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق عمران خان کا زمان پارک کا پرانا مکان گرا کر نیا مکان تعمیر کیا گیا جو ان کے اور ان کی چار بہنوں کے نام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.