پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

وزیراعظم آج کوئٹہ کا مختصر دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا مختصر دورہ کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔

وزیراعظم ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس جائیں گے، وہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.