پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

2017 کے مقابلے میں 2023 میں آبادی کا اضافہ 4 کروڑ سے زائد ہے، چیف کمشنر ادارہ شماریات

چیف کمشنر ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم اظفر نے کہا ہے کہ 2017 کے مقابلے میں 2023 میں آبادی کا اضافہ 4 کروڑ سے زائد ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف کمشنر ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم اظفر کا کہنا تھا کہ خانہ و مردم شماری کے دوران 2 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، شکایات کے بروقت ازالے کےلیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر کسی حکومت کی جانب سے تحفظات سیاسی مسائل ہیں۔ ووٹ کے ساتھ ادارہ شماریات کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔

ڈاکٹر نعیم اظفر نے کہا کہ گلگت بلتستان، کشمیر سے متعلق بھی خانہ شماری کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کوہستان کے علاقے میں تین اضلاع ہیں۔ تینوں اضلاع اور دیگر کچھ جگہوں پر برف باری کے باعث تاخیر ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 173 بلاکس ہیں جہاں سے ابھی اعداد و شمار آنے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.