پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

عمران خان سن لو، آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکا سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے۔ عمران خان سن لو، آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ تم قوم کو کہتے رہے امریکا نے میری حکومت گرائی اور امریکا کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی عوام سے کہتے رہے کہ امریکا کے خلاف جہاد میں ساتھ دیں، اب امریکا کو کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف میری مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے امریکا سے آزادی اب امریکا کی مدد سے آزادی، یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔

امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ جب آپ اقتدار میں تھے اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا امریکیوں سے ملنا غداری تھی، اب امریکی کانگریس اراکین سے ملنا اور اپنے لئے مدد کی بھیک مانگنا کیا یہ غداری نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کے معاملات میں امریکا کو مداخلت کی براہ راست دعوت نہیں دے رہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لو، آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے پاکستان چاہیے یا عمران خان؟

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ آپ کا انقلاب اور حقیقی آزادی آپ ہی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.