پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

ثقلین مشتاق کا داماد شاداب خان کیلئے اہم مشورہ

پاکستان کے سابق رائٹ آرم آف بریک اسپن باؤلر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد، کرکٹر شاداب خان کو زندگی کا ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

ثقلین مشتاق کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور حال ہی میں ان کی بڑی بیٹی کی شادی کرکٹر شاداب خان سے ہوئی ہے۔

اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران اپنے داماد شاداب خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت محنتی لڑکا ہے تو اسے مزید محنت کرتے رہنا چاہیئے لیکن محنت کی دو قسمیں ہیں جن کے بارے میں میرے والد نے مجھے بتایا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ بیٹا اگر آپ اچھے انسان نہیں ہیں تو آپ گراؤنڈ میں جتنی بھی پریکٹس کرلیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور آپ نے اب تک جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ آپ کو اللّٰہ کی مدد نہیں ملے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس لیے سب سے  پہلے اچھا انسان بننا ضروری ہے پھر زندگی میں درست سمت کا تعین ہوسکے گا اور یہ مشورہ صرف شاداب کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.