Browsing Category
Urdunews
مزید یرغمالیوں کی رہائی پر 1 روزہ جنگ بندی کا سوچا جاسکتا ہے، اسرائیلی عہدیدار
اسرائیل کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے مزید 10یرغمالیوں کی رہائی کی حامی بھری تو ایک روزہ جنگ بندی کا سوچا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئی جنگ کا دورانیہ طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے، جنگ کے دوران…
الیکشن شیڈول کے اعلان تک دھند چھائی رہے گی، حافظ حسین احمد
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جب تک الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوجاتا دھند چھائی رہے گی۔ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہوا ہے شیڈول کا نہیں، جب تک شیڈول کا اعلان…
نواز شریف کو کوئی ریلیف نہیں دیا، وزیر داخلہ
نگراں وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی پوزیشن نیوٹرل ہے، ہمارے لیے سب برابر ہیں، وزارت داخلہ سے میاں صاحب کو کوئی ریلیف نہیں ملا، سیکیورٹی تھریٹس ہیں، لیکن ہمیشہ کی طرح چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو…
سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کےلیے کینبرا پہنچ گئی، سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی پلیئرز نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کیلئے اپنا لگیج…
ہائیکورٹ کی ہدایت پر سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنا ہے: خصوصی عدالت
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنا…
پی این ایس سی کے ایک اور جہاز ’سبی‘ کو کیمرون میں حادثہ
پی این ایس سی کے ایک اور جہاز ’سبی‘ کو کیمرون میں حادثہ پیش آیا ہے۔شپنگ ذرائع کے مطابق ٹکر کے سبب جہاز کے پروپیلر، بوائلر اور باڈی کو نقصان پہنچا ہے۔پی این ایس سی کا جہاز ’سبی‘ ایک ماہ سے کیمرون پورٹ ڈوآلہ پر رکا ہوا ہے۔ترجمان پی این…
پشاور: 109 افغان باشندوں کو پی او سی جاری کرنے کا حکم
پشاور ہائی کورٹ نے 109 افغان باشندوں کو نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) دینے کا حکم جاری کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی دائر درخواستوں پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے…
فوج کیخلاف پروپیگنڈا قابلِ برداشت نہیں: شوکت یوسف زئی
تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا قابلِ برداشت نہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جنگ کرپٹ سیاسی جماعتوں کے خلاف ہے۔شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں…
بابر اعوان کا بیان حقائق کے منافی ہے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا خیبر پختون خوا کی قومی اسمبلی میں نشستیں کم کرنے پر بیان حقائق کے منافی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان مضحکہ…
کراچی: الآصف اسکوائر سے تجاوزات 1 ہفتے میں ختم کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں الآصف اسکوائر کے اطراف تجاوزات ایک ہفتے میں ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں الآصف اسکوائر، ایم نائن کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی…
نگراں وزیرِ اعظم کی برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کوپ 28 میں شرکت
دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کے لیے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال میں آئے۔ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی بھی ایک ساتھ کانفرنس ہال پہنچے۔علاوہ ازیں…
پولیس حملہ کیس: نذیر چوہان سمیت دیگر بری
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان سمیت 8 ملزمان کو پولیس حملہ کیس میں بری کر دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نذیر چوہان اور دیگر کے خلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت نذیر چوہان، سعد نذیر،…
الیکشن 2024ء: ن لیگ نے آج بھی امیدواروں کے انٹرویو لیے
الیکشن 2024ء کیلئے ن لیگی امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب کے مطابق ڈویژنل کمیٹی کے طلال چوہدری، یاور زمان، افتخار حسین چھچھر نے انٹرویو کیے۔ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی 9، پنجاب کی 20…
العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل7 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل7 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر…
دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ کی جگ ہنسائی
دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹی 20 میچ کی میزبانی کرنے والے رائے پور اسٹیڈیم میں بجلی ہی میسر نہیں کیونک اسٹیڈیم کا بجلی کا بل…
ملک میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی
ملک میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے…
لاہور: طالبات کی بس پر فائرنگ کے 6 ملزمان گرفتار کرلیے، عمران کشور
لاہور میں طالبات کی بس پر فائرنگ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے میڈیا سے…
نگراں وزیرِ اعلیٰ کے پی کی تعیناتی، فریقین کو نوٹس جاری
پشاور ہائی کورٹ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی تعیناتی کے معاملے پر صوبائی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت میں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔وکیل شاہ فیصل نے دلائل دیتے…
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب ریفرنس دائر
احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس دائر کیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو ملزمان نامزد کیا گیا…
یوٹیوب چینل لانچ کرنیوالی 85 سالہ دادی کی دھوم
بھارت سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ دادی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان کی کئی ویڈیو وائرل ہیں جن میں مسز نشچل نامی خاتون…