جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کےلیے کینبرا پہنچ گئی، سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی پلیئرز نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کیلئے اپنا لگیج خود ٹرانسفر کیا۔

قومی ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلے گی۔ پہلے ٹیسٹ کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔

قومی کرکٹرز طویل مسافت کے بعد آج صبح پاکستان سے آسٹریلیا پہنچے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے سیریز کےلیے آج صبح سڈنی سے کینبرا پہنچی جہاں ٹیم کل آرام کے بعد 3 دسمبر سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

5 دسمبر کو قومی اسکواڈ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البنیز کی خصوصی دعوت پر پرائم منسٹر ہاؤس جائے گا۔

پاکستان ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں حصہ لے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے،  جبکہ ان کے ساتھ ٹیم اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑی سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.