جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور: 109 افغان باشندوں کو پی او سی جاری کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے 109 افغان باشندوں کو نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) دینے کا حکم جاری کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی دائر درخواستوں پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق درخواست دینی چاہیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیر ملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کر سکتا ہے، تاہم پی او سی کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکتا اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔

دورانِ سماعت عدالت نے پاکستانیوں سے شادی کرنے والے 109 افغان باشندوں کو نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) دینے کا حکم جاری کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.