جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ اعظم کی برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کوپ 28 میں شرکت

دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کے لیے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال میں آئے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی بھی ایک ساتھ کانفرنس ہال پہنچے۔

علاوہ ازیں دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28 سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دُگنا نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.