جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

حکومت بذریعہ نامعلوم افراد اپنی مرضی کے بیان لے رہی ہے، پرویز الہٰی

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی سے متعلق لیے گئے بیان پر تبصرہ کر دیا۔پرویز الہٰی نے کہا کہ نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھانا اور پھر اپنی مرضی کا بیان لینا عادت بن چکا ہے، محمد خان بھٹی کو…

عمران خان کی نیب نوٹسز میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کے بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب نوٹسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی۔اس…

سعودی عرب میں یکم رمضان جمعرات کو ہوگی

سعودی عرب میں یکم رمضان جمعرات کو ہوگی، رکن رویت ہلال کمیٹی کے مطابق مملکت میں کل (بدھ) کو 30 شعبان ہوگی۔سعودی عرب میں چاند آج سورج غروب ہونے سے پہلے ڈوب جائے گا۔رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللّٰہ الخضیری نے کہا کہ بیشتر اسلامی ممالک میں…

سندھ حکومت کا 78 لاکھ خاندانوں کو سستے آٹے کیلئے پیسے دینے کا اعلان

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 78 لاکھ خاندانوں کو سستے آٹے کے لیے پیسے دیے جائیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیا جائے گا، 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے…

راسخ الہٰی کے اکاؤنٹس میں 1 ارب 10 کروڑ آئے، ایف آئی اے نے اثاثوں کی تفصیل مانگ لی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایف آئی اے نوٹس میں راسخ الہٰی کو اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت درج مقدمے میں شوکاز دیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے…

دنیا بھر میں آج نسلی امتیاز کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج نسلی امتیاز کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے۔ 1960 میں آج ہی کے دن پولیس نے جنوبی افریقا کے علاقے شارپ ویل میں نسل پرستی کے قانون کے خلاف ایک پرامن مظاہرے پر گولی چلائی تھی جس سے 69 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوئے تھے۔1966 میں…

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیگل ٹیم نے حسان نیازی کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حسان نیازی کی بازیابی سے متعلق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے…

رحیم یار خان: 5 افراد کا نوجوان پر تشدد، ناک کاٹ دی

رحیم یار خان کے علاقے شیدانی شریف میں 5 افراد نے نوجوان پر تشدد کر کے اس کی ناک کاٹ دی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ…

ہم بڑی تحریک کیلئے تیار ہیں، آغاز کسی وقت بھی ہوسکتا ہے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم بڑی تحریک کے لیے تیار ہیں، آغاز کسی وقت بھی ہوسکتا ہے، 90 دن سے زیادہ نگراں حکومت کو بھی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مفت آٹا فراہمی کی قطار…

شاہ محمود، اسد عمر کی ڈپلومیٹک کور کیساتھ بریک فاسٹ میٹنگ

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ بریک فاسٹ میٹنگ ہوئی ہے۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اس ’بریک فاسٹ میٹنگ‘ کا اہتمام کیا۔بریک فاسٹ میٹنگ میں یورپی اور مسلم…

فیصل آباد سے ایک ہزار افراد کو جاپان میں ملازمت دلائیں گے، رانا عابد حسین

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین  نے کہا ہے کہ پاک جاپان بزنس کونسل فیصل آباد سے ایک ہزار افراد کو جاپان میں ملازمت دلائے گی جس کے لیے جاپانی کاروباری اداروں سے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔رانا عابد حسین نے فیصل…

اسرائیلی وزیر نے فلسطین سے نفرت کی انتہا کردی

اسرائیل کے وزیر خزانہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطین اور اس کے لوگوں سے اپنی نفرت کا اظہار کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دورے کے دوران ایک موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر بیزالل اسموترچ (Bezalel Smotrich) نے فلسطین اور اس…

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی کیلئے نئے ماڈل کی منظوری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ نے مالی امداد میں 25 فیصد اضافے اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی کے لیے نئے ماڈل کی منظوری دے دی۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ نے اپنے 58ویں بورڈ اجلاس میں ادائیگی کے نئے ماڈل کی منظوری دی،…

کراچی میں آج ہلکی، 23 مارچ کو شدید بارش کا امکان

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کے مضافات میں آج بھی گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، جس کے باعث آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت گرمی اور حبس سے…

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے ملنے والے کون سے تحائف چھپائے؟

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو…

آج میں چھپ کرعدالت پہنچا ہوں: عمران خان کا ہائیکورٹ میں بیان

لاہور ہائی کورٹ میں طارق سلیم شیخ کی عدالت کے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرنے کے بعد عمران خان جسٹس شہباز رضوی کی عدالت میں پہنچ گئے۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کریں گے۔اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی…

جاپانی وزیراعظم کو بھارت میں کیا کھلایا جارہا ہے؟

جاپان کے وزیراعظم کی نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ ایک پارک کا دورہ کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے گول گپے، لسی اور…

کئی روز بعد ڈالر سستا

امریکی ڈالر کئی روز کی اڑان کے بعد آج نیچے آیا ہے اور پاکستانی روپے کی قدر معمولی بڑھی ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 25 پیسے کا ہو…

بابر اعظم کو 23 مارچ کو کیا ملنے والا ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے پر اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔بابر اعظم کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز دیا جائے گا، جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان…

یوکرین کے سب سے تباہ شدہ شہر میں پیوٹن نے کیا کیا دیکھا؟

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں کا اچانک دورہ کیا جس کی ویڈیوز سرکاری ٹی وی چینل نے جاری کردیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اگلے ہی روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اچانک یوکرین…