Browsing Category
Urdunews
مفت آٹے کا حصول، زندگی اور موت کی جنگ کیوں؟
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مفت سرکاری آٹا اب تک 5 شہریوں کی جان لے گیا اور کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔بھکر میں مفت آٹے کے حصول کے لیے آئے شخص کا انتقال ہو گیا جبکہ ملتان میں ایک شخص سستا پوائنٹ میں آٹا لینے آیا…
فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کی ہے۔پولیس پر تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر…
کھانے سے 30 منٹ پہلے بادام کھائیں، ذیابیطس پر قابو پائیں
کھانے سے پہلے بادام کھانے سے ذیابیطس کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ دو نئی امریکی تحقیقی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے سے پہلے بادام کھانے سے ذیابیطس اور موٹاپے کے شکار افراد بلڈ شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔مذکورہ تحقیق کے لئے…
تھریٹ الرٹس جاری ہونے پر مخصوص مقامات پر کنٹینرز لگائے گئے، عامر میر
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پولیس نے لاہور میں جلسہ گاہ جانے والے راستے بند نہیں کیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ رکاوٹیں کھڑی کر کے لوگوں کو جلسے میں جانے سے نہیں روکا گیا، تھریٹ الرٹس جاری…
ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں، شرجیل میمن
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی مہرے استعمال ہو رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت…
یہ بات بالکل غلط ہے کہ مجھ سے استعفیٰ مانگا گیا، اٹارنی جنرل پاکستان
اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد الہٰی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد الہٰی نے 24 مارچ کو اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا۔استعفے کے متن کے مطابق ذاتی وجوہات کے باعث فرائض ادا نہیں…
وزیرِ اعظم سرگودھا میں آٹا پوائنٹ پر پہنچ گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرگودھا کے کمپنی باغ آٹا پوائنٹ پر پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم نے آٹا پوائنٹ پر شہریوں سے آٹے کی تقسیم سے متعلق پوچھا اور انہوں نے کمپنی باغ میں آٹے کی مفت فراہمی کا جائزہ لیا۔شہباز شریف کمپنی باغ کے بعد نہرلوئر جہلم پل…
الیکشن کمیشن نااہل اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے انہیں کسی صورت میئر لانے نہیں دیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی برتری والی…
عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔حسان نیازی کو کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 1 لاکھ روپے کے مچلکے پر حسان نیازی کی ضمانت منظور…
جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا کیس، فیاض چوہان کی ضمانت منظور
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل…
رمضان اسپیشل: مرغ ٹنگڑی مصالحہ
ماہِ رمضان میں سحر و افطار کا مزہ کریں دوبالا، مرغ ٹنگڑی مصالحہ سے، جو جھٹ پٹ تیار ہوجائے اور کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔اجزاء:چکن لیگ پیسز 6 پیسز (1 کلو)، تلی ہوئی پیاز 1 کپ، کٹی لال مرچ 2 چائے کے چمچ، کریم 2 کھانے کے چمچ، دہی…
دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا
زمین کے ماحول کے تحفظ کے لیے دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے لوگوں سے آج رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند کرنے کی اپیل کی ہے۔انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ ارتھ آور بڑے پیمانے پر…
ایران کیساتھ تنازع نہیں چاہتے، امریکی صدر
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے طاقت سے کام لینے کو تیار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے…
فرانسیسی صدر پر ٹی وی انٹرویو کے دوران گھڑی اتارنے پر تنقید
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو ٹی وی انٹرویو کے دوران قیمتی اور مہنگی گھڑی اتارنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو ایک انٹرویو کے دوران صدر ایمانوئل میکرون پنشن کی عمر میں اضافے کی وجوہات کا جواز پیش کر رہے…
آج کا دن پاکستان کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں آج کے دن ایک بڑا کارنامہ انجام دیا تھا۔میلبرون کے گراؤنڈ میں آج ہی کا دن تھا جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا تھا۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو شکست دی تھی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے…
مارک زکربرگ کے یہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے یہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگوں کو بتایا۔مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر لگاتے ہوئے اسے مارک زکربرگ نے…
ثانیہ مرزا نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی
رمضان کے بابرکت ماہ میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے عندیہ دیا…
بھکر: مفت آٹے کے حصول کیلئے آنے والا شہری انتقال کر گیا
بھکر کی یونین کونسل نوتک میں مفت آٹے کے حصول کے لیے آنے والا شہری انتقال کر گیا۔ 66 سال کا الہٰی بخش صبح 6 بجے آٹے کے حصول کے لیے یو سی آفس میں موجود تھا۔ الہٰی بخش نے لائن میں لگ کے آٹا وصول کیا اور گر گیا۔ ملک میں مفت آٹے کا حصول…
پی ٹی آئی کا جلسہ، مینار پاکستان جانے والے راستے بند کر دیے گئے
پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان گراؤنڈ جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے، راوی پل، ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان…
ملک بھر میں کورونا کے 89 کیسز سامنے آگئے
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89 مثبت کیسز سامنے آگئے۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ روز 2 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد شرح 3.52 فیصد رہی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔پاکستان…