ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا

زمین کے ماحول کے تحفظ کے لیے دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے لوگوں سے آج رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ ارتھ آور بڑے پیمانے پر کلائیمٹ ایکشن کو بڑھانے کی کال ہے، ہم سب اس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ جہاں بھی ہیں اپنے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹیں بند کریں۔

واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں رات 8 بجے ایک گھنٹے کے لیے لائٹیں بند کر کے ارتھ آور بنایا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.