ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

بھکر: مفت آٹے کے حصول کیلئے آنے والا شہری انتقال کر گیا

بھکر کی یونین کونسل نوتک میں مفت آٹے کے حصول کے لیے آنے والا شہری انتقال کر گیا۔

66 سال کا الہٰی بخش صبح 6 بجے آٹے کے حصول کے لیے یو سی آفس میں موجود تھا۔

الہٰی بخش نے لائن میں لگ کے آٹا وصول کیا اور گر گیا۔

ملک میں مفت آٹے کا حصول زندگی اور موت کی جنگ بن گیا،فیصل آبادمیں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ الہٰی بخش کی طبیعت خرابی کی اطلاع ملی لیکن امداد پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ہے، موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.