پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی مہرے استعمال ہو رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک کے استحکام سے کھیل رہی ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ آٹے پر ساڑھے 15 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جائے گی، سندھ حکومت 78 لاکھ خاندانوں کو سستا آٹا فراہم کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.