ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

یہ بات بالکل غلط ہے کہ مجھ سے استعفیٰ مانگا گیا، اٹارنی جنرل پاکستان

اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد الہٰی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد الہٰی نے 24 مارچ کو اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا۔

استعفے کے متن کے مطابق ذاتی وجوہات کے باعث فرائض ادا نہیں کر سکتا، میرے لیے باعث افتخار ہے کہ ملک کے 37ویں اٹارنی جنرل کے طور پر فرائض ادا کیے۔

اٹارنی جنرل شہزاد الہٰی نے کہا کہ صدرِ پاکستان سے درخواست ہے کہ میرا استعفیٰ فوری طور پر منظور کیا جائے۔

اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی نے استعفیٰ دے دیا۔

ایک بیان میں بیرسٹر شہزاد الہٰی نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ مجھ سے استعفیٰ مانگا گیا، حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے کہا استعفیٰ صدر کو ابھی نہ بھجوائیں۔

شہزاد الہٰی کا کہنا ہے کہ اس بات پر میں نے حکومت کے سینئر وزیر کو اپنا اصلی استعفیٰ تھما دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے کیا تا کہ حکومت اپنی سہولت کے مطابق جب چاہے صدر کو میرا استعفیٰ بھجوا دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.