ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج حقیقی آزادی حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے، حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حقیقی آزادی نیوٹرل جانور ہوتا ہے، جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹینشن سے شروع ہوئی تھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکا سے معافیوں تک پہنچی۔

پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے لیکن مینار پاکستان گراؤنڈ جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتنے، فسادی اور دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.