پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

عمران خان نے سیکیورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

عمران خان کا درخواست میں مؤقف ہے کہ وہ سیکیورٹی نہیں مل رہی جو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے میرا حق ہے۔

عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ زندگی کو خطرہ ہے لیکن سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ سیکیورٹی فراہم نہ کرنا آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مجھے فول پروف سیکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.