پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

بورے والا: مبینہ پولیس مقابلوں میں مزید 2 ڈاکو ہلاک

ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلوں میں مزید 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

تھانہ فتح شاہ کے گاؤں 325 ای بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ تھانہ صدر پولیس کی حدود 515 ای بی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

بورے والا میں تھانہ ساہوکا کے علاقے 303 ای بی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

بورے والا سرکل پولیس سے مبینہ مقابلوں کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 6 ڈاکو ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو دوران ڈکیتی قتل، اقدام قتل، زیادتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، وہاڑی، پاکپتن اور دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.