Browsing Category
Urdunews
ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ایسی…
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تفصیلات درج ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے…
چینی صدر کا سعودی ولی عہد سے فون پر رابطہ
چین کے صدر شی جن پنگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب اور ایران کے درمیان فالو اپ بات چیت کی حمایت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر شی جن پنگ نے کہا…
جیک ما طویل عرصے کے بعد منظر عام پر
چین میں معروف کمپنی علی بابا کے ارب پتی بانی طویل عرصے کے بعد منظر عام پر آئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جیک ما کو چین کے شہر ہانگژو کے دورے پر اپنی کمپنی علی بابا کی مالی اعانت سے چلنے والے یونگو اسکول میں طلباء اور اساتذہ…
اٹلی: چند لائیکس کیلئے ایک شخص نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی
اٹلی کے دارالحکومت وینس میں ایک شخص نے 3 منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ اس شخص اور اس کے…
فائرنگ کے واقعے پر بات کرنے سے پہلے امریکی صدر کا بے وقت مذاق
امریکا کے صدر جوبائیڈن کا بے وقت کا مذاق جہاں خبروں کی زینت بنا وہیں انہیں تنقید کی زد میں بھی لے آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے پر بات کرنے سے پہلے صدر جوبائیڈن نے آئس…
حکومتی اتحاد کا انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ
حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی۔حکومتی اتحاد کی…
سحر و افطار کے وقت توپ سے گولہ باری، یہ کس ملک کی روایت ہے؟
دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم مسلمان رمضان کی برکتوں اور رحمتوں کا لطف روایتی انداز میں سمیٹ رہے ہیں۔ اسلامی ممالک میں رمضان المبارک روایتی انداز میں منایا جاتا ہے۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی مرکزی شاہراہوں پر افطاری کا خصوصی انتظام…
عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہونے…
متنازع ٹویٹس کیس: اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ…
ساہیوال: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، خاتون جاں بحق
ساہیوال میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 65 سالہ خاتون جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ نواز شریف پارک میں پیش آیا، بھگدڑ میں دھکم پیل سے خاتون نسیم اختر دم توڑ…
انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل محوِ پرواز رہنے والا امریکی ڈالر آج کچھ نیچے آیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ…
اعظم خان پر مداح کی اشاروں میں تنقید
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے قومی ٹیم کے مداحوں کو گرین شرٹس کی کارکردگی پسند نہ آئی۔سیریز کے دوسرے میچ میں اعظم خان جب صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو مداح ان سے کافی ناراض ہوئے جس کا اظہار…
سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف کیس کی سماعت شروع
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہو گئی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان…
سپریم کورٹ کا کوئی لاڈلہ نہیں، قانون پر فیصلہ ہونا ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کوئی لاڈلہ نہیں، قانون پر فیصلہ ہونا ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے سب ادارے سپریم کورٹ کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا…
سعودی عرب، 280 کورونا کیسز سامنے آگئے
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پیر کو کورونا کے 280 نئے کیسز اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں 102، جدہ میں 32، دمام میں 15، طائف میں 11 اور…
محمد حارث نے افغانستان سے سیریز ہارنے ذمے دار خود کو قرار دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کا ذمے دار خود کو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حارث نے کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔انہوں…
ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ ہے، راشد خان
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت خاص تھی، ٹیم کی قیادت کرنا بھی بہت خاص ہے۔پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز میں دباؤ پر قابو کرنا اہم…
آج سے ملک میں تیز بارشیں اور ژالہ باری متوقع
ملک کے طول و عرض میں آج سے موسلادھار بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے۔بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان،…
سعودی عرب میں بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب کے شمالی علاقے عسیر میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسافر بس مکہ مکرمہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس…