منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

محمد حارث نے افغانستان سے سیریز ہارنے ذمے دار خود کو قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کا ذمے دار خود کو قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حارث نے کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کا ذمے دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا، جس کا مجھے افسوس ہے۔

محمد حارث کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔

نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی۔

تین میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کے نام رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.