منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

آج سے ملک میں تیز بارشیں اور ژالہ باری متوقع

ملک کے طول و عرض میں آج سے موسلادھار بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے ندی نالوں میں طغیانی ہوسکتی ہے۔

کراچی مغربی ہواؤں کا ایک تازہ سلسلہ 28مارچ سے…

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.