منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

جیک ما طویل عرصے کے بعد منظر عام پر

چین میں معروف کمپنی علی بابا کے ارب پتی بانی طویل عرصے کے بعد منظر عام پر آئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جیک ما کو چین کے شہر ہانگژو کے دورے پر اپنی کمپنی علی بابا کی مالی اعانت سے چلنے والے یونگو اسکول میں طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیک ما نے یونگو اسکول کے کیمپس ڈائریکٹرز کے ساتھ تعلیم کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

جیک ما کے یونگو اسکول کے اس دورے سے متعلق اسکول انتظامیہ نے دی چیٹ اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’جیک ما کے اسکول کے دورے کا مقصد ان چیلنجز اور مواقعوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا جوکہ تعلیمی میدان میں نئی ٹیکنیکل تبدیلی لاتے ہیں۔

واضح رہے کہ تقریباً 33 بلین ڈالرز کے مالک جیک ما اس وقت سے منظر عام پر بہت ہی کم آتے ہیں جس سے چینی حکومت کی جانب سے ٹیک سیکٹر پر شدید کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.