منگل 6؍رمضان المبارک 1444ھ28؍مارچ 2023ء

عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تفصیلات درج ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف 28 جبکہ ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق 1 مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہو چکا ہے، 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں، 20 ٹرائل کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

رپورٹ آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.