Browsing Category
Urdunews
سیریز کو کامیابی کے ساتھ ختم کرنا چاہتے تھے، شاداب
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے موجودہ کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم سیریز کو کامیابی کے ساتھ ختم کرنا چاہتے تھے۔افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلی گئی سیریز کے آخری میچ میں فتح کے بعد کپتان شاداب خان نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا ہمارا فخر…
آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک اور گھر پر مقیم ہیں، فیملی ذرائع
سابق صدر آصف علی زرداری کے فیملی ذرائع نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ دبئی میں گھر پر مقیم ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے دبئی میں قیام کے دوران اپنا چیک اپ کرایا تھا۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر…
گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرائیں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عید کے بعد گورنر ہاؤس میں 50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسز کرائیں گے۔کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ پر قائم ریسٹورنٹ میں سحری…
مفت آٹے کے حصول کا طریقہ کیا ہے؟
مفت آٹے کے حصول کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن ضروری ہے۔شہری اہلیت جاننے کے لیے 8070 پر شناختی کارڈ نمبر میسیج کریں، اہل ہونے پر اصلی شناختی کارڈ کے ساتھ سینٹر جائیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بزرگوں اور بیمار…
مفت آٹے کی تقسیم دکھاوا ہے، چوہدری پرویز الہٰی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کو دکھاوا قرار دے دیا۔انتخابی امیدواروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آٹا اسٹنٹ سے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے…
پاک پتن میں 7 افراد کے قتل کا ملزم گرفتار
پنجاب کے ضلع پاک پتن میں ماں اور بہن بھائیوں سمیت 7 گھر والوں کے قتل میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سرور اور اسد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 7 افراد کے…
سندھ بلدیاتی انتخابات، 59 میں سے 46 نشستوں کے نتائج موصول
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران 59 میں سے 46 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے۔چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 میں سے 8 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں، دو پر آزاد اور 2 نشستوں پر جی ڈی اے کامیاب ہوئی۔جنرل ممبر کی 32 میں سے 21…
علی زیدی، خرم شیر زمان کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارشد صدیقی کی گمشدگی کی تصدیق
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما علی زیدی اور خرم شیر زمان نے پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارشد صدیقی کی گمشدگی کی تصدیق کی ہے۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں علی زیدی نے بتایا کہ کراچی سے ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ارشد صدیقی…
شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری کرلی۔ شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان غنی کو آؤٹ کرکے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان کے…
تیسرے ٹی20 میں پاکستان کامیاب، سیریز 1-2 سے افغانستان کے نام
پاکستان نے افغانستان کا کلین سوئپ کا خواب چکناچور کردیا، راشد الیون کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 66 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم 116 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی…
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اشرف رند کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے اشرف رند نے جہانگیر ترین کے ساتھ کسی میٹنگ میں شرکت کی تردید کی ہے۔اشرف رند نے کہا کہ وہ آج ملتان میں تھے۔ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، اسی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی سے…
پیرس: خالصتان تحریک اور سکھ کمیونٹی پر مقدمات کیخلاف مظاہروں میں تیزی
یورپی ممالک میں خالصتان تحریک اور بھارت میں سکھ کمیونٹی کے افراد پر مقدمات کے خلاف مظاہروں میں تیزی آگئی۔پیر کے روز یورپ بھر سے سکھ کمیونٹی کے سیکڑوں سکھوں نے یورپی ہیڈکوراٹر کے سامنے مسلسل تین گھنٹوں تک مظاہرہ جاری رکھا۔احتجاجی مظاہروں…
زمان پارک کے عارضی کیمپوں میں بجلی چوری کی شکایات ملی ہیں، لیسکو
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو نےکہا ہے کہ انہیں زمان پارک میں بجلی چوری کی شکایات ملی ہیں۔لیسکو کی ٹیم نے وہاں جانےکی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی نے اجازت نہیں دی۔زمان پارک انتظامیہ کو دیے گئے نوٹس میں لیسکو نےکہا ہے کہ بجلی چوری کی شکایات…
پنڈی گوشت مارکیٹ میں باہر لٹکا گوشت کتے کھانے لگے
پنجاب کے شہر راولپنڈی کی گوشت مارکیٹ میں دکانوں کے باہر لٹکا گوشت کتے کھانے لگے۔کتوں کے گوشت کھانے کی ویڈيو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔بھابڑا بازار میں گوشت رات گئے دکانوں کے باہر لٹکا ہوتا ہے۔دکانوں پر لٹکے گوشت کو صبح ہوٹلوں اور دیگر…
امریکا: کم عمر لڑکی کی اسکول پر فائرنگ، 3 بچوں اور حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ سے 3 کمسن طالبعلموں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی کم عمر لڑکی تھی جو جوابی کارروائی میں ماری گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والی لڑکی کے پاس 2 رائفلز اور…
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایم کیو ایم کے حصہ نہ لینے کی خبریں درست نہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم نے ایک بیان میں کہا کہ 18 اپریل کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں نے فارم جمع کرائے ہیں۔ …
نارتھ ناظم آباد میں چھری کے وار سے خاتون جاں بحق، مرد شدید زخمی
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چھری کے وار سے خاتون جاں بحق اور مرد شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر شدید زخمی پڑوسی نے ہی خاتون کو چھری سے وار کرکے ہلاک کیا۔مرد نے خود کو بھی چھری مار کر زخمی کیا اور تیسرے فلور سے…
شارجہ: پاک افغان میچ میں نظم و ضبط کیلئے ہدایات
شارجہ میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں نظم و ضبط کےلیے ہدایات جاری کردی گئیں۔منتظمین کی جانب سے کہا گیا کہ غیر اخلاقی اور نسل پرستانہ نعروں کی سخت ممانعت ہے، غیر اخلاقی زبان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔تماشائیوں کو شارجہ…
مصر کا 700 ڈالر کے عوض 5 سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ
مصر پہلی بار کئی سالوں کا ویزا جاری کر رہا ہے، ویزا آن ارائیول کی سہولت کےلیے چند مزید ممالک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔5 سال کا ملٹی پل انٹری ویزا 700 ڈالر میں لیا جاسکے گا جبکہ 180 سے زائد ممالک کے شہری 30 دن کا سنگل انٹری ویزا آن ارائیول…
مفت آٹے کاحصول شہریوں کیلئے زحمت بن گیا
مفت آٹے کا حصول شہریوں کےلیے زحمت بن گیا، انتظامیہ بھی شہریوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ اورکزئی اور مالاکنڈ میں مشتعل ہجوم کو قابو کرنے کےلیے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ڈسٹری بیوشن سینٹر میدان جنگ بن گئے۔ پتھر، نعرے اور مظاہرے…